ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس: کمیٹی کا اجلاس، سی ڈی اے سے تفصیلات طلب

اسلام آباد میں ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کمیٹی نے چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سہیل اشرف اور ممبر اسٹیٹ زمان وٹو سے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ طلب کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے حکام نے منصوبے کے حقائق کمیٹی کے سامنے پیش کیے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکاء کو بتایا کہ سی ڈی اے کی جانب سے بریفنگ مکمل ہونے کے بعد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو سے متاثرہ افراد کے نمائندوں کا موقف بھی سنا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمیٹی اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا بغور جائزہ لے گی۔

کمیٹی میں سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور سیکرٹری تجارت بھی بطور ممبر شریک ہوئے۔ کمیٹی نے سی ڈی اے سے منگل کے روز مزید بریفنگ طلب کر لی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ رپورٹ جلد از جلد مکمل کر کے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago