ایلون مسک مریخ پر انسانی بستی بسانے کے لیے 80 ارب ڈالر کے خواہشمند تھے، اوپن اے آئی

اوپن اے آئی کے صدر گریگ بروک مین نے کیلیفورنیا میں جاری عدالتی کارروائی کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایلون مسک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی کو منافع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کے حامی تھے، تاہم وہ اس عمل کے دوران مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتے تھے۔ بروک مین کے مطابق مسک کا مقصد اس کنٹرول کے ذریعے 80 ارب ڈالر کی خطیر رقم اکٹھا کرنا تھا تاکہ مریخ پر انسانی بستی بسانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

عدالت میں پیش کردہ بیان کے مطابق اوپن اے آئی سال 2026 میں کمپیوٹنگ وسائل پر 50 ارب ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ایلون مسک نے کمپنی اور اس کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹ مین پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں غیر منافع بخش ادارے کے لیے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے پر دھوکے سے آمادہ کیا گیا، جبکہ بعد ازاں کمپنی نے اپنے فلاحی مقاصد ترک کر کے منافع کمانے کا راستہ اختیار کر لیا۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی جانب سے دیے گئے فنڈز کے عوض 150 ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کیا جائے اور سیم آلٹ مین سمیت گریگ بروک مین کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا جائے۔ مسک نے فروری 2018 میں اوپن اے آئی کے بورڈ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

بروک مین نے عدالت کو بتایا کہ 2017 میں مسک کا ماننا تھا کہ غیر منافع بخش ڈھانچے کے ساتھ جدید اے آئی ماڈلز کی تیاری کے لیے درکار بھاری فنڈز کا حصول ناممکن ہے۔ ایک ہنگامہ خیز اجلاس کے دوران مسک نے مطالبہ کیا کہ کاروباری تجربے کی بنیاد پر انہیں کمپنی میں اکثریتی حصص ملنے چاہئیں اور وہ جب تک چاہیں مکمل اختیار اپنے پاس رکھیں گے۔

عدالتی کارروائی کے دوران ایک دلچسپ واقعہ کا ذکر بھی ہوا جس میں بروک مین نے بتایا کہ اگست 2017 کے ایک اجلاس میں مسک ایک پینٹنگ پر غصے میں آ کر اسے اٹھا کر باہر نکل گئے تھے اور انہوں نے نئے فنڈز کی فراہمی روکنے کی دھمکی دی تھی۔

دوسری جانب اوپن اے آئی کا موقف ہے کہ ایلون مسک کمپنی کی کامیابیوں سے قبل بورڈ چھوڑنے پر مایوسی کا شکار ہیں اور اب دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کمپنی نے الزام لگایا کہ مسک کا یہ مقدمہ دراصل ان کی اپنی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی کو فائدہ پہنچانے کی ایک کوشش ہے۔ دستاویزات کے مطابق اسپیس ایکس کے بورڈ نے جنوری میں مسک کے لیے 20 کروڑ سپر ووٹنگ حصص کی منظوری دی ہے، جس کا انحصار مریخ پر 10 لاکھ افراد پر مشتمل مستقل بستی قائم کرنے کے اہداف سے مشروط ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago