ایران، امریکہ مذاکرات سے خطے میں پائیدار امن کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن، مکالمے اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس اجتماع کو امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کی بہترین مثال قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے ممتاز علماء اور مذہبی رہنماؤں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا حل اتحاد، باہمی احترام اور مثالی کردار کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کا پاکستان کی دعوت پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا عالمی برادری کے پاکستان پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت اور علاقائی امن کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔ یہ 1979 کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکی اور ایرانی قیادت نے اسلام آباد میں بالمشافہ مذاکرات کیے ہیں، جسے وزیراعظم نے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔

شہباز شریف نے اس کامیابی کو پاکستان کی اسٹریٹجک سوچ، خلوصِ نیت اور امن کے لیے غیر متزلزل عزم کا عکاس قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار کریں گے اور مزید جانی نقصان کو روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

وزیراعظم نے امن عمل میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مؤثر کردار پر انہیں خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے چین، ترکی اور دیگر دوست ممالک کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کوششوں اور دونوں فریقین کو جنگ بندی اور مذاکرات کی میز پر لانے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کوششوں کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا اور پاکستان کا یہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago