خلیج عمان میں امریکی فوج نے ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا جب ایرانی جہاز نے امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی۔ امریکی فورسز کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے جہاز کا ردّر متاثر ہوا ہے۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایران پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے مجوزہ معاہدہ قبول نہ کیا تو بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا جس کی شدت پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران یورینیم کی افزودگی روکنے، پابندیاں اٹھانے، منجمد اثاثے بحال کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے جیسی شرائط مان لے تو جنگ کا خاتمہ فوری ممکن ہے۔
ایرانی حکام نے اس صورتحال پر محتاط ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران ماضی میں امریکی تجاویز کو مسترد کر چکا ہے تاہم حالیہ پیشکش کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یہ حملہ امریکی صدر کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے شروع کیے گئے مختصر آپریشن کے معطل ہونے کے بعد ہوا ہے۔ اس مختصر کوشش کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار ہے، جبکہ امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ان چھ ایرانی کشتیوں کو غرق کر دیا ہے جو شہری جہازوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…