اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے مابین ممکنہ معاہدے کے حوالے سے پرامید ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کے تبادلے کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں لائی جا سکتیں تاہم پاکستان اس پیش رفت کے مثبت نتائج کا منتظر ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ مجوزہ معاہدہ ایک صفحے پر مشتمل ہوگا یا ایک طویل دستاویز کی شکل اختیار کرے گا۔
پاکستان کے آبی وسائل کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے طاہر حسین اندرابی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی غیر قانونی طور پر نہیں لیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت تمام آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستانی حکام بشمول انڈس واٹر کمشنر آبی وسائل کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے دریاؤں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ بریفنگ مارکہ حق کی پہلی برسی کے موقع پر ہوئی، جس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی حکام کو اہم امور پر بریفنگ دی تھی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…