سعودی عرب کی جانب سے فضائی حدود کے استعمال سے انکار، امریکی بحری آپریشن معطل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کو بحفاظت گزارنے کے لیے شروع کیے گئے بحری آپریشن کو معطل کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کی جانب سے انتظامیہ کے حکام کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے امریکی طیاروں کو شہزادہ سلطان ایئر بیس استعمال کرنے یا سعودی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد کیا گیا۔

پروجیکٹ فریڈم کے نام سے شروع کیے جانے والے اس آپریشن کا اعلان اتوار کے روز کیا گیا تھا جس نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی قیادت کو حیران کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس مشن کی منظوری حاصل کرنے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا تھا تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ایک سعودی ذریعے نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ خطے میں حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور ریاض، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی قیادت میں کی جانے والی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کا دعویٰ ہے کہ علاقائی اتحادیوں کو اس اقدام سے قبل از وقت آگاہ کر دیا گیا تھا، تاہم مشرق وسطیٰ کے ایک سفارت کار نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ امریکہ نے اس منصوبے کے عوامی اعلان کے بعد صرف عمان کے ساتھ رابطہ کاری کی تھی۔

دریں اثنا ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز اور ملحقہ سمندری حدود میں تجارتی جہازوں کو ہر قسم کی تکنیکی، طبی اور میری ٹائم معاونت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق یہ پیشکش باضابطہ میری ٹائم چینلز کے ذریعے جہازوں کے کپتانوں تک پہنچا دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد خطے میں جاری بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران جہازوں کے عملے کی فلاح و بہبود اور بحری حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس امدادی پیکیج میں ایندھن کی فراہمی، طبی سہولیات اور جہازوں کی مرمت کا سامان شامل ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران کا آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریائی کارگو جہاز پر حملے کی تردید

ایران نے آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے ایک کارگو جہاز پر حملے کے الزامات…

2 منٹس ago

حکومت کا پاسپورٹ کے حصول کے لیے آن لائن درخواست کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے شہریوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ کے حصول…

8 منٹس ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ گلگت بلتستان، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم…

14 منٹس ago

کینسر کو شکست دینے کے بعد شہزادی آف ویلز کی شاہی مصروفیات اور غیر ملکی دوروں کا آغاز

پرنسس آف ویلز نے کینسر کے علاج کے بعد اپنی پہلی غیر ملکی روانگی سے…

19 منٹس ago

میکسیکو: صحافیوں کے قتل کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ

میکسیکو صحافیوں کے لیے ایک بار پھر خطے کا خطرناک ترین ملک قرار پایا ہے۔…

1 گھنٹہ ago

امریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کی توقع ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ…

1 گھنٹہ ago