ایران اور پاکستان کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں رونما ہونے والی حالیہ پیش رفت اور بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں باہمی مذاکرات اور سفارتی عمل کو جاری رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے کے ممالک کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی طرف سے پیش کردہ نئی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان دونوں فریقین کے درمیان دیرپا حل کے لیے ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تہران کسی بھی وقت ثالثوں کے ذریعے امریکی امن تجویز پر اپنا جواب جمع کروا سکتا ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں فریقین جنگ کے فوری خاتمے کے لیے ایک مختصر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago