Categories: Newsپاکستان

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ‘شیک ہینڈز-II’ تربیلا میں اختتام پذیر

پاکستان اور سری لنکا کی اسپیشل فورسز کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کی دو ہفتے طویل مشترکہ مشقیں شیک ہینڈز ٹو تربیلا میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا آغاز 27 اپریل 2026 کو ہوا تھا جو جمعرات کے روز اختتام کو پہنچیں۔ ان مشقوں میں پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔

تربیلا کے تربیتی مرکز میں منعقدہ ان مشقوں کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز میں پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور جدید جنگی تکنیکوں کا تبادلہ تھا۔ شرکاء نے پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی اور آپریشنل طریقہ کار کی مشقیں کیں۔

مشقوں کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی اسپیشل سروسز گروپ تھے۔ اس موقع پر سری لنکا کے میجر جنرل اجیت ابے وردنا بھی موجود تھے، جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شیک ہینڈز ٹو کا انعقاد دونوں دوست ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔ ان مشقوں کے ذریعے دونوں ممالک کی فورسز کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago