ایران کی حمایت پر امریکہ کی عراقی نائب وزیر تیل اور ملیشیاؤں پر پابندیاں

واشنگٹن نے ایران کی حمایت اور دہشت گردی میں مبینہ کردار کے الزامات کے تحت عراق کے نائب وزیر تیل اور ایران نواز ملیشیا کے رہنماؤں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدام تہران کے ساتھ جاری کشیدگی اور خطے میں ایرانی اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

امریکی حکام نے عراق کے نائب وزیر تیل علی معارج البہادلی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے تیل کی اسمگلنگ میں سہولت کاری کی۔ محکمہ خزانہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تیل ایرانی حکومت اور عراق میں موجود اس کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے مالی مفادات کے لیے فروخت کیا جا رہا تھا۔

اس پیش رفت کے ساتھ ہی امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے منسلک دو بڑی عسکری تنظیموں کتیب سید الشہدا اور عصائب اہل الحق کے تین اعلیٰ رہنماؤں کو بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ واشنگٹن ایران کی جانب سے عراقی تیل کے ذریعے دہشت گردی کی فنڈنگ کو خاموشی سے برداشت نہیں کرے گا۔

ان پابندیوں کے تحت مذکورہ افراد کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے کاروباری یا مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔ عراقی وزارت تیل یا نائب وزیر کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ پابندیاں ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے ایک عارضی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔ تہران اس وقت ایک ایسی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے جس کا مقصد لڑائی کو روکنا ہے، تاہم اہم اور متنازع معاملات تاحال حل طلب ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں عراقی وزیر تیل حیان عبدالغنی نے اعتراف کیا تھا کہ خلیج فارس میں امریکی فورسز کی جانب سے پکڑے گئے ایرانی آئل ٹینکرز پر جعلی عراقی دستاویزات استعمال کی جا رہی تھیں۔ تاہم تہران نے ان دستاویزات کے استعمال کی تردید کی تھی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago