وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے قطری ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شیخ محمد بن عبدالرحمن سے بات کر کے خوشی ہوئی۔ وزیراعظم نے 16 اپریل کو اپنے دورہ دوحہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور دیگر قطری قیادت کے ساتھ ان کی ملاقاتیں خطے میں امن کی کوششوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام امیرِ قطر کے جلد دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم اور گہرے ہوں گے۔
قطری وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قطر مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی اور استحکام یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی قیادت میں جاری سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…