ہیری پوٹر اسپن آف: سیٹ سے اشیاء کی چوری روکنے کے لیے پروپس میں مائیکرو چپس نصب

ہیری پوٹر کی نئی اسپن آف سیریز کے سیٹ سے قیمتی اشیاء کی چوری روکنے کے لیے پروڈکشن ہاؤس نے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وارنر برادرز اسٹوڈیوز کی جانب سے سیٹ پر موجود اشیاء میں مائیکرو چپس نصب کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ خاص طور پر مہنگی جھاڑوؤں اور دیگر سامان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔

ہرٹ فورڈ شائر کے لیوزڈن اسٹوڈیو میں عملے کو خبردار کرنے کے لیے جگہ جگہ نوٹس آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ ان نوٹسز میں واضح کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی اور انوینٹری کو یقینی بنانے کے لیے تمام پروپس کی روزانہ نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی چیز کو مقررہ جگہ سے ہٹانے کے لیے پروپس ڈیپارٹمنٹ سے پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ سخت اقدامات اس وقت کیے گئے جب شوٹنگ کے دوران جادوئی چھڑیاں، منتروں کی کتابیں، مصنوعی خوراک اور ہاگ وارٹس کے مناظر میں استعمال ہونے والے کدو جیسی اشیاء غائب ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ پروڈکشن انتظامیہ اب آن لائن مارکیٹس بالخصوص ای بے پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کوئی ان اشیاء کو فروخت تو نہیں کر رہا۔

عملے کو تنبیہ کی گئی ہے کہ ایک ارب پاؤنڈ مالیت کے اس پروجیکٹ سے کسی بھی چیز کی چوری ملازمت سے برطرفی اور معاہدے کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ تاحال ان افراد کا تعین نہیں کر سکی جو ان چوریوں میں ملوث ہیں۔

اس صورتحال پر ہیری پوٹر فلموں کے سابق اداکار ٹام فیلٹن کا پرانا بیان بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے جس میں انہوں نے مذاقاً نئے اداکاروں کو سیٹ سے پروپس چرانے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم اب قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کیا نئے کاسٹ ممبران نے اس مشورے کو سنجیدگی سے لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ ہیری پوٹر کی یہ نئی سیریز ایچ بی او میکس پر نشر کی جائے گی جس میں ڈومینک میکلاگلن ہیری پوٹر، اربیلا اسٹینٹن ہر مائنی گرینجر اور ایلسٹر اسٹاؤٹ رون ویزلی کا کردار ادا کریں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago