امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کا حامی نہیں ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکہ کسی بھی صورت میں تہران کو ایٹمی طاقت بننے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
مارکو روبیو کے مطابق امریکہ کو ایران کی جانب سے اپنی تجاویز پر تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا، تاہم واشنگٹن کو امید ہے کہ تہران آج کسی وقت اپنا موقف واضح کر دے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھے گا۔
امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحریہ نے ایران جانے والے 70 آئل ٹینکرز کا راستہ روک دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے، لیکن بین الاقوامی سمندری راستوں پر کسی ایک ملک کا کنٹرول قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ گزشتہ رات ایران کے خلاف کیے گئے حملے آپریشن ایپک فیوری کا حصہ نہیں تھے۔ مارکو روبیو نے خبردار کیا کہ امریکہ پر کسی بھی میزائل حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
لبنان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکہ حزب اللہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کرے گا اور ہماری توجہ صرف لبنانی حکومت پر مرکوز ہے۔ اٹلی میں ہونے والی ملاقات میں نیٹو یا امریکی فوج کی تعیناتی پر کوئی بات نہیں ہوئی اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ امریکی صدر کریں گے۔
یوکرین اور روس کے تنازع کے حوالے سے مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن جنگ بندی کے لیے ثالثی کے لیے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کا خواہاں ہے۔ تاہم انہوں نے تنبیہ کی کہ اگر جنگ بندی کے معاملے پر عملی پیش رفت نہ ہوئی تو امریکہ اپنا وقت ضائع نہیں کرے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…