ڈونلڈ ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں نو مئی سے گیارہ مئی تک تین روزہ جنگ بندی ہوگی۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں جنگ بندی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس دوران تمام عسکری سرگرمیوں کو مکمل طور پر معطل رکھا جائے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی اس معاہدے کا حصہ ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ درخواست انہوں نے ذاتی طور پر کی تھی اور وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے اس پر رضامندی ظاہر کرنے پر ان کے بے حد مشکور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ یہ ایک طویل، مہلک اور سخت جنگ کے خاتمے کی ابتدا ثابت ہوگی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑے تنازع کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ امن کے قریب تر ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل روس نے ہفتے کے روز دوسری جنگ عظیم میں فتح کی یادگار منانے کے لیے دو روزہ یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ یوکرین کی جانب سے ماضی میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے بھی جنگ بندی کی پیشکش کی تھی تاہم ماسکو نے اسے نظر انداز کر دیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago