علاقائی کشیدگی نے عالمی توانائی بحران کو جنم دیا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی عالمی توانائی کے بحران کا سبب بنی ہے۔ لاہور میں فیوچر آف فنانس سمٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ایران اور امریکہ 47 سال بعد مذاکرات پر آمادہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمٹ جنوبی ایشیا میں گڈ گورننس، شفافیت اور مضبوط اداروں کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کا دارومدار اصلاحات پر ہے اور جدید ٹیکنالوجی تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم کی قیادت میں ایک جامع اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس سے پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی اور شفافیت ہی ترقی کی ضمانت ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago