ٹرمپ کے پوپ پر تنقید کے باوجود امریکا اور چرچ کے تعلقات مستحکم رہیں گے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ کیتھولک چرچ کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود امریکہ اور چرچ کے درمیان نتیجہ خیز تعلقات قائم رہ سکتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو پر ہونے والی تنقید کے تناظر میں مارکو روبیو نے روم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ویٹیکن کے دورے کو انتہائی مثبت قرار دیا۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ اور دیگر معاملات پر پوپ کے بیانات پر تنقید کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ امریکی مفادات کے پیش نظر اقدامات کرتے ہیں اور وہ امریکی پالیسیوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار واضح طور پر کرنے کے عادی ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ اور چرچ کے درمیان باہمی تعلقات کو برقرار رکھنا ممکن ہے کیونکہ عالمی سطح پر چرچ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کیوبا میں جاری توانائی کے بحران کے حوالے سے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ کیوبا کے عوام کو مزید انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ واشنگٹن نے حال ہی میں کیوبا کی فوجی زیر انتظام کمپنیوں اور کان کنی کے مشترکہ منصوبوں پر پابندیاں عائد کی ہیں تاکہ وہاں کی کمیونسٹ قیادت پر اصلاحات کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

مارکو روبیو نے انکشاف کیا کہ امریکہ اب تک چرچ کے توسط سے کیوبا کے عوام کو ساٹھ لاکھ ڈالر کی انسانی امداد فراہم کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے کیوبا کی حکومت کو دس کروڑ ڈالر کی امداد کی پیشکش بھی کی تھی تاہم کیوبن حکومت نے اس امداد کی تقسیم سے انکار کر دیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago