ایران کی ناکہ بندی: امریکی بحریہ نے 57 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا

امریکی بحریہ نے بحیرہ عرب میں ایران کے خلاف ناکہ بندی سخت کر دی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکوم) کے مطابق اس مقصد کے لیے تین تباہ کن جنگی جہاز یو ایس ایس ٹرکسٹن، یو ایس ایس رافیل پیرالٹا اور یو ایس ایس میسن کو خطے میں تعینات کیا گیا ہے۔

سینٹکوم کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 57 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے جبکہ چار بحری جہازوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے تاکہ انہیں ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ یہ تینوں جنگی جہاز بحیرہ عرب میں گشت کر رہے ہیں تاکہ ناکہ بندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سینٹکوم نے مشرق وسطیٰ میں تعینات ان تینوں ڈسٹرائر جہازوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جو ناکہ بندی کی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ اقدام ایران کے خلاف جاری دباؤ کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago