ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا جنگی حکمت عملی اور واشنگٹن سے مذاکرات میں اہم کردار

امریکی انٹیلی جنس اداروں کا ماننا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے دوران منظر عام سے غائب رہنے کے باوجود تہران کی جنگی حکمت عملی اور واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ سی این این کی جمعہ کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو جنگ کے دوران زخم آئے تھے تاہم وہ اس کے باوجود پس پردہ متحرک رہے۔

امریکی حکام کو شبہ ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد اور دیگر اعلیٰ حکام کی ہلاکت کے بعد ایرانی قیادت کے ڈھانچے میں اپنے اختیارات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باوجود اعتماد کے حامل قاصدوں اور ذاتی رابطوں کے ذریعے احکامات جاری رکھے۔ ان اطلاعات کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای جھلسنے اور شیل کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے تھے جن سے وہ تاحال صحت یاب ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے سپریم لیڈر کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ سپریم لیڈر کے دفتر کے سربراہ برائے پروٹوکول مظاہر حسینی نے جمعہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی حالت میں بہتری آ رہی ہے اور ان کی صحت کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

امریکی انٹیلی جنس کے جائزے کے مطابق امریکی حملوں نے ایران کی عسکری صلاحیتوں کو نقصان پہنچایا ہے تاہم انہیں مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکا کیونکہ ایران کے کئی میزائل لانچرز اب بھی فعال ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ جاری سفارتی کوششوں کے درمیان حکومت کے روزمرہ کے امور کی نگرانی میں پاسداران انقلاب کے اعلیٰ ارکان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago