ماسکو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ اور بحرین کی جانب سے پیش کردہ اس مسودہ قرارداد کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں ایران سے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر ایلیموو نے مقامی اخبار ازویستیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماسکو اس قرارداد کی حمایت نہیں کر سکتا، جسے خلیجی ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔
روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماسکو نے امریکہ اور بحرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسودہ قرارداد کو واپس لے لیں اور اس پر جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال اس دستاویز کے حوالے سے کسی قسم کے مثبت نتائج یا امکانات نظر نہیں آ رہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…