Categories: Newsپاکستان

اسلام آباد: ‘معرکہ حق’ تقریبات کے پیشِ نظر ٹریفک کا متبادل پلان جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مارکہ حق تقریبات کے پیش نظر شہر میں ٹریفک کا خصوصی پلان جاری کر دیا ہے۔ اس پلان کے تحت دس مئی کو شام چھ بجے سے رات بارہ بجے تک اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے داخلے کے راستے تبدیل رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق سرینگر ہائی وے کو کورین والا چوک سے پشاور موڑ تک بند رکھا جائے گا جبکہ فیض آباد سے خیابان چوک تک ایکسپریس وے اور فیصل ایونیو بھی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔ موٹر وے سے مری جانے والے مسافروں کو نائنتھ ایونیو اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مری اور بھارہ کہو سے موٹر وے جانے والے شہری مری روڈ اور آئی جے پی روڈ کا انتخاب کریں۔

ریڈ زون اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والوں کو مارگلہ روڈ یا جناح ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کے لیے فقیرِ اعظم روڈ اور نائنتھ ایونیو کے متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں۔

مری سے راوت جانے والے مسافر پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں جبکہ پشاور موڑ سے راوت جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو، اسٹیڈیم روڈ اور راول روڈ سے گزر سکے گی۔ لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو شام پانچ بجے سے رات بارہ بجے تک راوت سے راولپنڈی کی جانب موڑا جائے گا۔

دس مئی کو صبح چار بجے سے رات بارہ بجے تک شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago