اطالوی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی یانک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مہم کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں اطالوی کھلاڑی نے آسٹریا کے سیبسٹین اوفنر کو باآسانی 3-6 اور 4-6 سے شکست دی۔ یہ سنر کی مسلسل 24 ویں فتح ہے جو انہوں نے ایک گھنٹہ اور 40 منٹ کے مختصر وقت میں حاصل کی۔ اپنی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے یانک سنر کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں واپس آکر بے حد خوشی ہے اور یہ ٹورنامنٹ ہمیشہ سے ان کے لیے خاص رہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں دیگر اطالوی کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی نمایاں رہی۔ فلاویو کوبولی نے فرانس کے ٹیرنس اتمین کو 6-7 اور 3-6 سے شکست دی، جبکہ میٹیا بیلوچی نے 24 ویں سیڈ کے حامل ٹوماس مارٹن ایچویری کو ہرا کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ دوسری جانب ڈینیئل میدویدیف کو اس وقت واک اوور مل گیا جب ان کے حریف ٹوماس ماچاک بیماری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ تاہم چوتھی سیڈ کے حامل فیلکس اوگر الیاسیم کو ارجنٹائن کے ماریانو نونے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
خواتین کے مقابلوں میں بڑا اپ سیٹ اس وقت ہوا جب عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا دوسرے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئیں۔ رومانیہ کی سورانا کرسٹیا نے انہیں 6-2، 3-6 اور 5-7 سے شکست دی۔ سبالینکا نے اپنی شکست کا ذمہ دار اپنی فٹنس کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمر اور کولہے کی تکلیف کے باعث وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کرسٹیا نے کسی عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو شکست دی ہے۔
ٹورنامنٹ میں میزبان ملک کی امیدوں کو اس وقت دھچکا لگا جب جیسمین پاولینی ایلس مرٹنز کے ہاتھوں 6-4، 6-7 اور 3-6 سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ پاولینی کے لیے یہ شکست اس لیے بھی گراں گزری کیونکہ وہ تین میچ پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ تاہم فرنچ اوپن چیمپئن کوکو گاف نے سولانا سیرا کے خلاف مشکل مقابلے کے بعد 7-5، 0-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…