ایران یورینیم افزودگی روک دے گا، مجھے سو فیصد یقین ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے واشنگٹن کی پالیسی اٹل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں سو فیصد یقین ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کا عمل روک دے گا اور ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوششوں سے دستبردار ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ کا مقصد ایران کے ساتھ ایک بہتر معاہدہ طے کرنا ہے اور اس بحران کا جو بھی حل نکلے، فتح امریکہ ہی کی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی صدر نے علاقائی سفارت کاری میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کی تعریف کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی قیادت کا کردار انتہائی شاندار رہا ہے اور وہ اس معاملے میں پاکستان کی کوششوں کے معترف ہیں۔

ایران کی عسکری صلاحیتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جنگی مشینری کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کے خلاف امریکی ناکہ بندی سو فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

چین کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے معاملے پر انہیں بیجنگ کی مدد درکار نہیں ہے، تاہم وہ رواں ہفتے بیجنگ کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اس مسئلے پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ ٹرمپ نے چینی صدر کے رویے کو مجموعی طور پر مناسب قرار دیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago