News

کراچی چیمبر میں دراڑیں: سراج قاسم تیلی کے جانشین یونس بشیر بی ایم جی سے علیحدہ ہوگئے

دبنگ بزنس لیڈر سراج قاسم تیلی کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے "کراچی چیمبر” میں دراڑیں پڑنے لگیں ہیں۔ معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مرحوم سراج قاسم تیلی کے جانشین معروف بزنس رہنماء سائٹ ایسوسی ایشن اور کراچی چیمبر کے سابق صدر یونس بشیر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے فیصلہ ساز "بزنس مین گروپ” (بی ایم جی) سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا یے۔

بی ایم جی کے بانی رہنماء یونس بشیر مرحوم سراج قاسم تیلی کے جانشین کہلاتے ہیں۔ اپنی زندگی میں سراج قاسم تیلی نے بارہا اس بات کا ادراک کیا تھا کہ یونس بشیر میرے دائیں بازو ہیں۔

یونس بشیر کے قریبی ساتھیوں نے ان کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی چیمبر کے قائد سراج قاسم تیلی کے انتقال کے بعد چیمبر کی سیاست کو مفاد پرست ٹولے نے ہائی جیک کرلیا ہے جس پر بزنس میں گروپ کے کئی رہنماؤں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس بشیر کے اس فیصلے کے ںعد کراچی کی بڑی کاروباری تنظیموں اور ملک کے مختلف چیمبرز کے عہدیداروں نے رابطہ کرکے انہیں اپنے فیصلے کو تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔

کراچی چیمبر کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کراچی چیمبر کیلئے درد رکھنے والے سینکڑوں رہنماؤں نے یونس بشیر کے گھر ان سے ملاقات کے دوران بی ایم جی قیادت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی ہے۔

ملاقات کرنے والے رہنماؤں نے "ہیڈلائن” کو بتایا کہ یونس بشیر سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کے ساتھ انہیں کہا ہے کہ یونس بشیر کے ساتھ تمام کاروباری تنظیموں کا تعاون رہے گا۔ یونس بشیر سے ان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن ان کا سیل فون بدستور انگیج رہا۔

واضع رہے کہ معروف رہنماء یونس بشیر کی کراچی چیمبر، سائٹ ایسوسی ایشن، ملک کے دیگر چیمبرز اور کاروباری تنظیموں میں ہزاروں کی تعداد میں فین فالو انگ ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یونس بشیر کے اس فیصلے سے ایک جانب تاجروں کا درد رکھنے والے ہزاروں افراد میں بے چینی پھیلے گی تو دوسری جانب ان کے اس فیصلے کے بعد مزید رہنماء بی ایم جی کو خیر باد کہیں گے۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago