News

احساس اسکالر شپ: درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2021 تک توسیع

حکومت نے سال 2021 کے لیے اسکالرشپ کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر 2021 تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2021 تھی۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک کی کئی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں داخلے کے عمل میں تاخیر کے پیش نظر، احساس اسکالرشپ کی درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق طلباء اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ستمبر 2021 کے پہلے ہفتے میں پورٹل کے دوبارہ کھلنے کے بعد سے، 77,210 درخواستیں جمع ہوچکی ہیں اور 23,740 درخواستوں کے کیسز جمع کئے جارہے ہیں۔

احساس انڈرگریجویٹ وظائف کا ہدف کم آمدنی والے خاندانوں کے طلباء کو ان کی انڈرگریجویٹ تعلیم میں مدد کرنا ہے جن کے گھرانے کی آمدنی 45,000 ماہانہ روپے سے کم ہے اور وہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے تسلیم شدہ 135 پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں اس پروگرام کا حصہ ہیں۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے 4 سے 5 سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلہ لینے والے طلباء سال 2021 کے لیے اسکالرشپ کی درخواستیں جمع کرانے کے اہل ہیں۔

اہل طلباء آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں: https://ehsaas.hec.gov.pk/۔گزشتہ دو سالوں میں، ملک بھر میں انڈر گریجویٹ طلباء کو 142,000 احساس اسکالرشپس دی گئیں۔

رواں سال بھی مستحق طلباء کو 50,000 وظائف دیئے جائیں گے۔ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ میں سو فیصد ٹیوشن فیس اور ماہانہ وظیفہ شامل ہے۔وصول کنندگان جنہوں نے گزشتہ دو سالوں میں احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ حاصل کی تھی وہ اپنی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر انڈرگریجویٹ ڈگری کی تکمیل تک اسکالرشپ کو جاری رکھ سکیں گے۔

پروگرام کا کل بجٹ 24 ارب روپے ہے۔ 4 سالوں میں، 200,000 انڈر گریجویٹ اسکالرشپس ضرورت اور میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی۔ 50% وظائف لڑکیوں کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

7 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

7 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

7 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

8 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

8 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

8 months ago