News

کینیڈا میں یوم پاکستان کی تقریبات کا انعقاد

پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں آباد پاکستانیوں کی طرح کینیڈا میں آباد تارکین وطن نے یوم پاکستان کو بھرپور انداز سے منانے کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا۔

ایک بڑی تقریب کینیڈین دارالحکومت میں قائم پاکستان ہائی کمیشن منعقد ہوئی جہاں پر قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا اور یوم پاکستان کی مناسبت سے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر شہباز ملک نے یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بانیان پاکستان کی ولولہ انگیز قیادت اور راہنمائی تلے تحریک پاکستان کے آغاز اور برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں ایک آزاد وطن پاکستان کے قیام کے مختلف پہلوؤں کا تذکرہ کیا۔

تقریب میں کینیڈین سینٹ کی پاکستان نژاد رکن سلمی عطا اللہ جان لے علاوہ کینیڈین سینیٹر محمد اقبال روالیہ اور سینیٹر وکٹر اوہو نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر پاکستان کی جانب سے سینیٹر سلمی عطا اللہ جان کو ستارہ پاکستان کا سویلین ایوارڈ بھی عطا کیا گیا۔

اٹاوہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک اور تقریب کا اہتمام سلام پاکستان کینیڈا نے کیا جس میں اٹاوا شہر کے میئر جم واٹسن، کونسلر ایلی الشنتیری، کینیڈین رکن پارلیمان چندرا آریا اور پاکستان نژاد رکن پارلیمنٹ پال چیانگ نے شرکت کی اور یوم پاکستان کی اہمیت کےعلاوہ پاکستان اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات کے پچھتر سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے درمیان گرمجوشانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن کی قونصلر عطیہ اقبال اور قونصلر پریس حامدرضا وٹو نے بھی شرکت کی۔
علاوہ ازیں یوم پاکستان کی مناسبت سے ٹورنٹو،وینکوور اور مانٹریال میں قائم پاکستانی قونصل خانوں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کینیڈینز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ان تقریبات کے علاوہ پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر شہباز ملک نے کینیڈا پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کے ارکان کے لیے اپنی رہائش گاہ پر ایک عشائیے کا اہتمام کیا جس میں لگ بھگ دو درجن ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔ان میں وزارت امیگریشن، مہاجرین اور شہریت کی پارلیمانی سیکرٹری میری فرانس لا لونڈ کے علاوہ پاکستان نژاد ارکان پارلیمنٹ سلمی زاہد، سلمی عطا اللہ جان، شفقت علی، یاسر نقوی، سمیر زبیری اور پال چیانگ بھی شریک ہوئے۔

محبوب علی شیخ

محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago