فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس سے ملک کو 300 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اس پلان کے پہلے مرحلے میں پانچ بڑے شہروں، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگایا جائے گا، جس سے ابتدائی طور پر 100 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق، ملک میں موجودہ 35 لاکھ ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کیلئے اسکیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس سکیم کے تحت، دکان کے سائز اور سالانہ آمدن کے مطابق ٹیکس عائد کیا جائے گا، جو ماہانہ بنیاد پر جمع کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے اسکیم کو لانچ کرنے کی منظوری کے بعد، ریٹیلرز کی سالانہ آمدن پر تقریباً 10 فیصد زائد تک ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ یہ ٹیکس کاروبار اور افراد سب ہی شعبوں سے منسلک کریں گے۔
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…