کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی، انڈیکس میں 1027 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس41 ہزار296 پوائنٹس پر بند ہوا۔
جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکا اور ایران میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی مارکیٹس کواپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، جس کے منفی اثرات پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں بھی دیکھے جارہے ہیں، کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1027 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران 26 کروڑ 66 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ سرمایہ کاری حجم 10 ارب 46 کروڑ 29 لاکھ روپے رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز تیل و گیس، توانائی، بینکاری اور سیمنٹ کے شعبوں میں مندی کا رجحان غالب رہا۔
پی ایس ایکس ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جمعے کے مقابلے میں پیر کے روز حصص کی لین دین میں 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 100 انڈیکس میں مندی کے تناسب سے اینگرو منفی 97 پوائنٹس، حبکو منفی 65 پوائنٹس، لکی سیمنٹ منفی 52 پوائنٹس، پی پی ایل منفی 48 پوائنٹس اور فوجی فرٹیلائزر منفی 36 پوائنٹس شامل رہے۔
پیر کے روز ایشیائی اسٹاک مارکیٹس بھی شدید بحرانی کیفیت کی لپیٹ میں رہیں، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 481 پوائنٹس، ہانگ کانگ اسٹاک ایکس چینج میں 182 پوائنٹس ، تائیوان اسٹاک مارکیٹ میں 130 پوائنٹس اورکورین اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی۔
چینی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت زون میں رہی جبکہ خلیجی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے، سعودی اسٹاک مارکیٹ میں203 پوائنٹس،قطراسٹاک مارکیٹ میں 225 اوریواےای اسٹاک مارکیٹ میں چوراسی پوائنٹس اور ترک اسٹاک مارکیٹ میں 2248 کی کمی ریکارڈکی گئی۔
خیال رہے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 14 سو 74 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا ، جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 323 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 835 پوائنٹس رہی۔
عالمی منڈی میں امریکہ اور ایران کے درمیان سیاسی پارہ بلند ہونے سے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے، پیر کے روز فی بیلر خام تیل 73 ڈالر پر ٹریڈ ہوا، جبکہ ماہرین خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔
اسٹاک ماہرین نے عالمی صورتحال کے پیش نظر چھوٹے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…