کراچی چیمبرآف کامرس کے سابق صدر اور بزنس مین گروپ کے چیرمین سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان تو معیشت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن کچھ بیوروکریٹس اور چند نادان دوستوں نے ان کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ سراج قاسم تیلی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو زمینی حقائق سے آگاہ نہیں کیا جارہا۔
ایف پی سی سی آئی کی نئی قیادت نے بدھ کے روز کراچی چیمبر کے رہنماؤں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج قاسم تیلی نے کہا کہ
بی ایم جی کے چیرمین نے کہا کہ چئیرمین ایف بی آرشبر زیدی کو بیورو کریسی کے دباؤ سے نکلنا چاہیے۔
وزیراعظم کے حواریوں کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ وزیراعظم کو حقائق سے اگاہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک تین فیصد کی گروتھ پر ملک چل رہا ہے، اگر ایسے ہی چلتا رہا تو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے سے کئی مسائل حل ہونگے۔
کراچی چیمبر کے سابق صدر اور چیرمین بی ایم جی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی حب میں گیس کی قلت کا سامنا تو کبھی ٹرانسپورٹ ہڑتال، ان حالات میں برآمدات کیسے بڑھائی جاسکتی ہیں۔ وفاق اپنے فرائض ادا کرے، معیشت کا سارا بوجھ صنعتوں اور تاجر برادری پر ڈال کر سب اچھا ہے کا نعرہ لگایا جاتا ہے۔
سراج تیلی کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی افسر شاہی نے چیرمین ایف بی ار کو گھیر رکھا ہے، انہیں بیورو کریسی کے دباؤ سے نکلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرر کو ودہولڈنگ ایجنٹ بنایا دیا گیا ہے، اگر سب کام مینوفیکچرر نے ہی کرنے ہیں تو ایف بی ار میں موجود 26 ہزار ملازمین کی کیا ضرورت ہے۔
وفاق ایونہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدرمیاں انجم نثار نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں نئی صنعتیں لگانا تو درکنار، موجودہ انڈسٹری کو چلانا ہی مشکل ہوگیا ہے ۔
ایف پی سی سی ائی کے صدر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے تاجروں اور ایکسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ آرڈر متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ انجم نثارنے کہا کہ انہوں نے پورٹ پر کینٹرز رکنے کے حوالے سے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سے رابطہ کرنے کی کوشیش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔
انجم نثار نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں انڈسٹری چلانا بہت مشکل ہوگیا ہے اور ائے بجلی اور گیس کی ائے دن قیمتوں میں اضافے نے بھی پیداورای لاگت میں اضافہ کیا ہے۔
وزیر اعظم سے ملاقات میں صنعتوں اور تجارت سے متعلق مسائل سے آگاہ کرینگے، میاں انجم نثار
تقریب میں کراچی چیمبر کے صدر آغا شہاب، بی ایم پی کے سینئر نائب چیرمین میاں زاہد حسین، بی ایم جی کے سینئر نائنٓب چیرمین زبیر موتی والا، زکریا عثمان، حاجی غنی عثمان اور دیگر بھی موجود تھے۔
تقریب میں شریک صحافی
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…