آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی سی بی اے یونین اور آفیسرزایسوسی ایشن کی گزشتہ چند روز سے جاری ھڑتال بلا آخر رنگ لے آئی اور جعرات کو سی بی اے یونین نے او جی ڈی سی ایل کے مرکزی دفتر سمیت ملک بھر کی تمام فیلڈز سے ھڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمٹڈ کے مرکزی دفتر میں او جی ڈی سی ایل بورڈ کی ہیومن ریسورس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ھوا جس میں یونین کے دیگر مسائل خصوصا” بنیادی تنخواہ جو ایک سطح پر کیپ کر دی گئ تھی اسے بحال کردیا گیا ھے۔
او جی ڈی سی ایل بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر قمرجاوید شریف کی ہدایات کی روشنی میں بورڈ کی ایچ آر کمیٹی نے یونین کے کو تسلیم کرلیا۔
چیرمین ڈاکٹر قمرجاوید شریف
کمپنی ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد مینجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل ڈاکٹر نسیم احمد سے سی بی اے یونین اور آفیسرز اسوسی ایشن کی نمائندوں کی ملاقات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ افسران و کارکنان مثبت رویوں کے ساتھ نئے مینجگ ڈائریکٹر شاہد سلیم خان کا استقبال اور کمپنی کے وسیع تر مفاد اور ترقی میں ان کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں۔
وزیر اعظم معیشت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن نادان دوستوں نے انہیں گھیر رکھا ہے، سراج تیلی
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…