پاکستان

اسٹاک مارکیٹ نے 17 ماہ کی بلند ترین سطح عبور کرلی، مزید تیزی کا امکان

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ ایران کے جوابی حملے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس نے یکلخت اڑان بھرتے ہوئے 43 ہزار کی سطح عبور کرلی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اعتدال آنے سے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس پر 884 پوائنٹس کے مجموعی اضافے کے ساتھ کاروبار 43،207 کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے بینکاری 403 پوائنٹس، تیل و گیس 178 پوائنٹس، فرٹیلائزر 111 پوائنٹس، توانائی 86 پوائنٹس اور سیمنٹ 77 پوائنٹس کے ساتھ مثبت زون کے لحاظ سے سر فہرست رہے جبکہ آٹوموبائل کا شعبہ 44 پوائنٹس کے ساتھ منفی زون میں رہا۔

گزشتہ ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاری میں 70 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ گزشتہ ہفتے حصص کا اوسط حجم 30 کروڑ 30 لاکھ رہا جبکہ سرمایہ کاری کی اوسط 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔

عالمی منڈی میں ہفتے کے روز 47 سینٹ کی کمی کے ساتھ فی بیرل خام تیل 59 اعشاریہ 12 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔ تجزیہ کاروں کے اوپیک ممالک کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کوششوں سے خام تیل کی قیمتوں میں اعتدال آنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

چونکہ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 43 ہزار کی سطح عبور کی ہے لہزا تجزیہ کاروں نے آئیندہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام،جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی، ٹی بیلز اور پی آئی بیز کے حوالے سے آنے والی اطلاعات سے ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں رہنے کا عندیہ دیتے ہوئے بلو چپ حصص پر دھیان دینے کا مشورہ دیا ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج موجودہ وقت ایشیائی اوسط 12 اعشاریہ 5 کے مقابلے میں 7 اعشاریہ 6 ایکس کی اوسط پر ٹریڈ کررہا ہے۔

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago