پاکستان

صنعتکار گیس بندش کے خلاف سراپا احتجاج، ایس ایس جی سی ہیڈ آفس پربھرپور مظاہرہ

معاشی حب کے سات صنعتی زونز کی ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں نے پیر کی صبح گیس بندش کے خلاف سوئی سدرن گیس کمپنی کے مرکزی دفتر کے سامنے پر امن مگر بھرپور احتجاج کیا۔ احتجاج میں صنعتکاروں اور کے علاوہ عوام بھی شریک ہوگئے۔ مظاہرین نے سیاہ بینر اور بازوؤں پر پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔

احتجاج میں سائٹ، کورنگی، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، بن قاسم، لانڈھی، سپرہائی وے صنعتی زونز کے رہنماء اور مزدور شامل تھے۔

مظاہرین نے ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کے سامنے پر امن احتجاج کے دوران “گیس دو”، “صنعتوں کی گیس بحال کرو” کے نعرے لگائے۔

“ایک جانب گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال تو دوسری جانب گیس کی بندش، صنعتیں دہری مشکلات کی شکار ہیں” – جاوید بلوانی

اس موقع پر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین جاوید بلوانی نے کہا کہ حکومت کی غیر سنجیدگی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک جانب گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال تو دوسری جانب گیس کی بندش، صنعتیں دہری مشکلات کی شکار ہیں۔

جاوید بلوانی نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو ہم صنعتیں بند کرکے گھر بیٹھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے دعوے کرتے نہیں تھک رہی لیکن زمینی حقائق سے رو گردانی کررہی ہے۔

کورنگی ایسو سی ایشن کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف تمام صنعتکار ایک آواز ہوکر پُرامن احتجاج کر رہے ہیں، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ وزیر اعظم مداخلت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر گیس لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو صنعتی پہیہ جام ہوجائے گا۔ شیخ عمر ریحان نے کہا کہ معاشی استحکام اور روزگار کی فراہمی صرف صنعتوں کی ترقی سے ممکن ہے،

“ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ وزیر اعظم مداخلت کریں” – شیخ عمر ریحان

احتجاج میں شریک فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ عابد نے کہا کہ  کراچی کےصنعتکاروں کوایل این جی کی جبری فروخت کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی وہاں فروخت کی جائے جہاں قدرتی گیس کی پیداوار نہیں ہوتی۔ عبداللہ عابد کا کہنا تھا کہ  کراچی کےصنعتکارکسی صورت مہنگی ایل این جی نہیں خریدیں گے۔

گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال آٹھویں روز میں داخل، 80 ارب روپے کی برآمدات متاثر

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن کے صدر فراز مرزا نے کہا کہ صنعتوں کوجان بوجھ کرگیس کم پریشر کے ساتھ سپلائی کی جارہی ہے۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

6 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

7 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

7 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

8 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

8 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

8 months ago