پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور میکینکس کے نخروں سے نالاں کراچی کی شہریوں کی بڑی تعداد کی دلچسپی مینٹیننس فری الیکٹرک بائیک کی جانب بڑھ رہی ہے۔ الیکٹرک بائیک مکمل چارجنگ پر تقریبا” 70 کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہے۔
کراچی میں بڑھتی ہوئی ماحولیات آلودگی، ہر ماہ پیڑول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے رجحان اور ہر ماہ مینٹیننس کی مد میں ہزاروں روپے کے اخراجات سے تنگ آجانے والے صنعتی شہر کراچی کے عوام نے الیکٹرانک موٹرسائیکل کی خریداری میں دلچسپی لیتے نظر آتے ہیں۔ سنرا برانڈ کی چین سے درآمدہ ہنڈا 125 سے قریب تر نظر آتی ہے۔ اسے گھریلو بجلی سے آٹھ گھنٹوں کی مسلسل کے بعد 70 کلو میٹر تک چلایا جاسکتا ہے۔
منٹیننس فری اس الیکٹرک بائیک میں انجن کی جگہ ایک طاقتور موٹر نصب کی گئی ہے جو 72 وولٹ لیڈ بیٹری کے ذریعے آپریٹ ہوتی ہے۔
الیکٹرک بائی کا مجموعی وزن 65 کلو گرام جبکہ پچھلے وہیل پر بھی ایک موٹر نصب کی گئی ہے جو تین درجوں میں بائیک کی رفتار بڑھانے میں معاون ہوتی ہے۔
الیکٹرانک موٹر سائیکل مینٹینس فری بائیک ہے اسے مکینک کی ضرورت نہیں ہے، عام موٹر الیکٹریشن اس کی خرابی کو بروقت دور کرسکتا ہے۔ اس ٹو وہیلر کی بنیادی وائرنگ بھی آسان انداز میں ترتیب دی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عام گاڑی کی طرح اس بائیک کے ساتھ آٹو لاک ریموٹ بھی دیا گیا ہے۔
موٹر سائیکل ڈیلر کا کہنا ہے کہ اس میں موٹر لگائی گئی ہے جو انجن کا کام انجام دیتی ہے، موٹر سائیکل کو چلانے کے لیے کک کی ضرورت نہیں ہے، چابی لگا کر ایکسیلیٹر دینے سے چل پڑتی ہے۔
اس بائیک کے ایک سکیورٹی فیچر کی خوبی یہ ہے کہ سائیڈ اسٹینڈ ہٹائے بغیر بائیک نہیں چلتی جیسا کہ عام موٹر سائیکلوں میں سائیڈ اسٹینڈ لگے رہنے سے ٹریفک حادثات رونماء ہوتے ہیں۔
موٹر سائیکل ڈیلر کے مطابق واٹر پروف موٹر کی وجہ سے بارشوں میں یہ بائیک بند نہیں ہوتی اور نہ ہی مسنگ کرتی ہے۔ عام موٹر سائیکل کی طرح خوبصورتی کے لئے فیول ٹینک بھی نصب کی گئی ہے۔ اگر اس فیول ٹینل کی بجائے سٹوریج باکس نصب کیا جاتا تو الیکٹرک بائیک کی خوبیوں کی فہرست میں مزید اضافہ ہوسکتا تھا۔
الیکٹرک بائیک کی موجودہ قیمت تقریبا” ایک لاکھ روپے ہے جبکہ گھریلو بجلی ایک سے ڈیڑھ یونٹ کی چارجنگ درکار ہوتی ہے۔ بائیک کے سائیڈ کور کے عقب میں دیئے گئے سرکٹ بریکر آف کرنے کی صورت میں بیٹری چارجنگ متاثر نہیں ہوتی۔
موٹر سائیکل کی بیٹری کی مالیت تقریباً 25000 بتائی گئی جس کی وارنٹی دو سال تک ہوتی ہے یعنی بیٹری، چارجنگ اور دیگر معمولی اخراجات 72 روپے یومیہ کی لاگت اس کے برعکس عام موٹر سائیکل کے پیٹرول، مینٹیننس، جس میں آئل، پلگ، میکینک اور دیگر اخراجات شامل ہیں کے یومیہ اخراجات 150 روپے ہوتے ہیں۔ اس طرح الیکٹرک بائیک آپ کے سالانہ اخراجات میں 24 ہزار روپے تک کمی لاسکتی ہے۔
کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری: ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ اب میڈیکل کٹ بھی ملے گی
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…