پاکستان

ڈاکٹر مرتضیٰ سید اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر مقرر

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956ء (ترمیمی) کے سیکشن 10(4) کے تحت ڈاکٹر مرتضیٰ سید کو تین سال کے لیے بینک دولت پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کیاہے۔ انہوں نے 27 جنوری 2020ء کو اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ڈاکٹر مرتضیٰ سید میکرواکنامک ریسرچ اور پالیسی سازی میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ 16 سال آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرچکے ہیں جہاں سے مستعفی ہوکر انہوں نے اسٹیٹ بینک میں شمولیت اختیار کی۔ حال ہی میں وہ آئی ایم ایف کے انسٹی ٹیوٹ آف کیپسٹی ڈویلپمنٹ میں مشیر کے طور پر فرائض انجام دینے کے علاوہ دنیا بھر میں آئی ایم ایف کے تربیتی اور فنی معاونت کے پروگراموں کی منصوبہ بندی اور نفاذ کی نگرانی کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے ہیں۔

مرتضیٰ سید آئی ایم ایف کے اسٹریٹجی، پالیسی اینڈ ریویو ڈپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈویژن چیف رہے اور کولمبیا، قبرص، یورو ایریا، جاپان اور کوریا سمیت مختلف ابھرتی ہوئی مارکیٹس اور ترقی یافتہ معیشتوں میں آئی ایم ایف کے پروگراموں اور نگرانی کے عمل میں بھی شامل رہے۔

انہوں نے 2010ء سے 2014ء کے درمیان چین میں آئی ایم ایف کے ڈپٹی ریزیڈنٹ نمائندے اور مکاؤ میں آئی ایم ایف مشن چیف کے عہدوں پر بھی کام کیا۔ انہوں نے آئی ایم ایف میں فسکل افیئرز ڈپارٹمنٹ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس کے بعد وہ ایشیا اینڈ پیسفک ڈپارٹمنٹ میں چلے گئے جہاں وہ مختلف ابھرتی ہوئی مارکیٹس اور ترقی پذیر ممالک کے حوالے سے کام کرتے رہے۔

ڈاکٹر سید نے اپنے کیریئر کا آغاز 90ء کی دہائی کے اواخر میں پاکستان کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر محبوب الحق کے اسلام آباد میں قائم کردہ ہیومن ڈویلپمنٹ سینٹر میں سینئر پالیسی تجزیہ کار کی حیثیت سے کیا۔ بعد میں انہوں نے برطانیہ کے ممتاز پبلک پالیسی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار فسکل اسٹڈیز لندن میں کام کیا جہاں انہوں نے کاروباری سرمایہ کاری اور روزگار کے رویے سے متعلق متعدد تحقیقی پروجیکٹس پر کام کے ساتھ ساتھ لاطینی امریکہ کے انسداد غربت کے حوالے سے دو بڑے پروگراموں کی جانچ بھی کی۔

مزید پڑھیں : ریگیولیٹری قوانین کی خلاف ورزی، 5 بڑے بینکوں پر 21 کروڑ 91 لاکھ روپے کے جرمانے

ڈاکٹر سید نے یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے نفیلڈ (Nuffield)کالج سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ وہ میکرواکنامکس سے متعلق کئی موضوعات پر مقالات شائع کر اچکے ہیں جن میں مالیاتی اور زری پالیسی، مالی استحکام، معاشی بحران، سرمایہ کاری، آبادیات، غربت اور عدم مساوات شامل ہیں۔ آپ کیمبرج اور آکسفورڈ یونی ورسٹیوں میں پبلک پالیسی کے موضوع پر لیکچرز بھی دے چکے ہیں۔

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

6 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

7 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

7 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

8 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

8 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

8 months ago