پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی

کرورنا وائرس نے عالمی اسٹاک مارکیٹس کو گزشتہ روز بھی اپنی لپیٹ میں لئے رکھا، خام تیل کی قیمتوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے جبکہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 112 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42411 کی سطح پر ہورہا ہے۔ تاہم تجزیہ کار کاروباری دباؤ کا عندیہ دے رہے ہیں

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوچکی ہے جبکہ 1یک ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ چین، امریکہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے ذرائع ابلاگ کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 6 ہزار افراد اس مرض کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

آج بدھ کے روز ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر 2 کروڑ  8 لاکھ  حصص کے سودے ہوئے ہیں جبکہ کاروباری حجم 82 کروڑ 32 لاکھ روپے دیکھا جارہا ہے۔

جبکہ سوئی سدرن گیس، او جی ڈی سی، حیسکول، یونیٹی، چراٹ سیمنٹ کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ  اور  ڈی جی خان سیمنٹ، میپل لیپ، کے الیکٹرک اور بینک آف پنجاب کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

وبائی وائرس کرونا کے باعث عالمی منڈی میں آج ایک اونس سونے کہ قمیت میں 3 ڈالر 58 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے ساتھ ایک اونس سونا 67۔1565 ڈالر پر ٹریڈ کررہا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ 20 سینٹ اضافے کے ساتھ فی بیرل خام تیل 54 ڈالر 18 سینٹ پر ٹریڈ کررہا ہے۔

مزید پڑھیں ؛ مالیاتی پالیسی کا اعلان، شرح سود 25۔13 پر برقرار

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago