عالمی خبریں

تازہ ترین: کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی، 6 ہزار سے زائد افراد متاثر

چین کے شہر وہان کے سی فوڈ مارکیٹ سے پھیلنے والے خطرناک وبائی مرض کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے جبکہ 1500 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ دنیا بھر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 6 ہزار سے زائد افراد اس وبا کے شکار ہوچکے ہیںبدھ کی شب جرمن کے قومی ادارہ صحت نے ملک میں پہلے مریض کے بارے میں حمتی رپورٹ جاری کی ہے۔ واضع رہے کہ اب تک 20 ممالک میں کرونا وائرس کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ادھر امریکہ نے کرونا سے متاثرہ ممالک کے لئے پروازوں کی آمد و رفت میں کمی یا عارضی پابندی پر غور شروع کردیا ہے۔ امریکی حکام ہنگامی بنیادوں پر کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک اور خصوصا” چین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

عالمی ماہرین صحت کے مطابق چینی شہر وہان سے پھیلنے والے اس وبائی مرض کے بارے میں اپنے شکوک کا اظہار کرچکے ہیں کہ مزکورہ شہر کی مارکیٹ میں سمندری خوراک کے ساتھ زہریلے جانوروں کی فروخت سے یہ وباء پھیل رہی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ چمگادڑوں اور سانپوں میں کرونا کے جرثومے پائے جاتے ہیں جو کثرت سے وہان اور چین کی دیگر مارکیٹوں کی فروخت کئے جاتے ہیں۔

بدھ کے روز متعدد بین القوامی ائیر لائنز نے چین کے لئے اپنے فضائی آپریشنز معطل کردئیے ہیں۔ بین القوامی ادارے ایس او ایس کے ڈائریکٹر جیمز رابرٹسن نے کہا ہے کہ چین کے لئے مختلف ائیر لائنز کے شیڈول معطل کئے گئے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ شہروں کو لمحہ بلمحہ مانیٹر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی

امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو چین سفرسے اجتناب برتنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر ملک بھر کے ہوائی اڈاوں اور چین جانے والے زمینی راستوں پر کرونا وائرس پوائنٹس قائم کئے جارہے ہیں تاکہ  قبل از وقت کرونا کی تشخیص اور روک تھام کی جاسکے۔

محمد یاسر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، سینئر صحافی محمد یاسر پندرہ برس سے اس شعبے سے وابستہ ہیں، بزنس، ٹیلیکام، فنانس اور ٹیکنالوجی سیکٹرز پر عبور رکھتے ہیں۔ محمد یاسر نیشنل انگلش اور اردو ڈیلیز میں بحیثیت سینئر رپورٹر فرائض انجام دے چکے ہیں

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago