اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان ہنڈرڈ انڈیکس میں 155 پوائنٹس کی کمی
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 177 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42122کی سطح پر ہورہا ہے۔ تاہم تجزیہ کار کاروباری دباؤ کا عندیہ دے رہے ہیں
آج بدھ کے روز ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر 10 کروڑ 48 لاکھ حصص کے سودے ہوئے ہیں جبکہ کاروباری حجم 4 ارب 32 کروڑ روپے دیکھا جارہا ہے۔
جبکہ ورلڈ ٹیلیکام، فوفی فرٹیلائزر بن قاسم، سوئی سدرن گیس، او جی ڈی سی، حیسکول، ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور چراٹ سیمنٹ، پی آئی اے، ٹی آر جی، او جی ڈی سی اور سوئی سدرن گیس کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوچکی ہے جبکہ 1یک ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ چین، امریکہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے ذرائع ابلاگ کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 6 ہزار افراد اس مرض کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔
وبائی وائرس کرونا کے باعث عالمی منڈی میں آج ایک اونس سونے کہ قمیت میں 3 ڈالر 58 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے ساتھ ایک اونس سونا 67۔1565 ڈالر پر ٹریڈ کررہا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ 20 سینٹ اضافے کے ساتھ فی بیرل خام تیل 54 ڈالر 18 سینٹ پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…