پاکستان

وفاقی وزیر علی زیدی یکم فروری کو دو روزہ زمین ایکسپو 2020 کا افتتاح کرینگے

پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے تحت دو روزہ زمین ایکسپو 2020  یکم فروری کو ایکسپو سنٹر کراچی میں منعد کیا جائےگا جس میں ملک بھر سے  140 سے زائد ڈویلپرز اور بلڈرز اپنے پراجیکٹ شو کیس  کریں گے۔ نمائش کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ پراپرٹی نمائش ایکسپو سنٹر کے ہال نمبر 4، 5اور 6 میں منعقد کی جائےگی۔ نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی یکم فروری کو  زمین ڈاٹ کام کے سی ای اوذیشان علی خان کے ہمراہ کریں گے۔

زمین ڈاٹ کام پورٹل کے تحت پاکستان اور دبئی میں 19 نمائشیں منعقد کی جاچکی ہیں ، جن میں اب تک 1608 سے زائد نمائش کنندگان اپنی پراپرٹیز کی کامیاب نمائش کر چکے ہیں جبکہ ان نمائشوں میں مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔

مزید پڑھیں : مالیاتی پالیسی کا اعلان، شرح سود 25۔13 پر برقرار

زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا ہے کہ اس سال 2020 کا آغاز کراچی ایکسپو سے کیا جارہا ہے جس کے ذریعے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو تقویت ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشیں انڈسٹری کی ترقی کیلئے ضروری ہے اور زمین ڈاٹ کام روز اول سے اسی عزم کے ساتھ میدان عمل میں سرگرم ہے۔

ذیشان علی خان  نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے معروف ادارے ہمارے ساتھ زمین ایکسپو 2020 میں موجود ہیں بلکہ  بہت سی کمپنیاں دوبارہ بھی شرکت کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایکسپو کی تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس سال کا آغاز کامیاب ایکسپو سے ہوگا۔

واضع رہے کہ گزشتہ سال منعقد ہونے والی زمین ایکسپو میں پراپرٹی شعبے سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں : پاکستان پیٹرولیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عمر کی حد کے قانون کی دھجیاں اڑادیں

عمیر اسلم

وی لاگر ،آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، کنسٹرکشن انڈسٹری رپورٹنگ پر 12 سالہ تجربہ رکھنے والے سینئر رپورٹر عمیر اسلم نہ صرف کنسٹرکشن انڈسٹری بلکہ اس سے منسلک الائیڈ انڈسٹری رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago