پاکستان

زمین ڈویلپمنٹس اور زیڈم انٹرنیشنل کے مابین پُرتعیش اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

 

پاکستان کے  سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام  کے تعمیراتی ادارے زمین ڈویلپمنٹس اور  زیڈم انٹر نیشنل کے مابین   اسلام آباد میں پرتعیش اپارٹمنٹس  کی تعمیرات  کے مشترکہ منصوبے  کیلئےمعاہدہ طے پا گیا۔ دونوں اداروں کے مابین ہونے والے معاہدے پر زمین ڈاٹ کام، زمین ڈویلپمنٹس کے سی ای او ذیشان علی خان اور زیڈم انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر چوہدری زوہیر مجید نے دستخط کئے۔  اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے  کنٹری ہیڈ احمد حسین بھٹی، سینئر ڈائریکٹر نارتھ حسن دانش، ڈائریکٹر زمین ڈویلپمنٹس فہد عارف خواجہ، ڈائریکٹر افیلیٹس و ایکوزیشن عادل کمال جبکہ زیڈم انٹر نیشنل کے سی ای او چوہدری عبدالمجید، ڈائریکٹر چوہدری معظم مجید، مینجنگ ڈائریکٹر خان اے سلیم،کمپنی سیکرٹری  چوہدری پرویز اور  کیم کنسٹرکشن کے ڈائریکٹر محمد اعظم ورک بھی موجود تھے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام ‘زمین ڈویلپمنٹس کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا تھا  وفاقی دارلحکومت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے رہائشی انتظامات کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پرتعیش اپارٹمنٹس کی دنیا بھر میں مانگ ہوتی ہے ، اسی لئے ہم اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ایک اور شاندار پراجیکٹ سامنے لائے ہیں۔ اسلام آباد میں ایسی تعمیرات سے نا صرف یہاں پر رہائش کی مانگ کے بابت دباؤ میں کمی آئےگی بلکہ پراپرٹی کی قدر میں بھی اضافہ ہوگا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ  کثیر المنزلہ منصوبہ سرمایہ کاری کے حوالےسے بھی بے مثال ہے کیونکہ زیڈم انٹرنیشنل نے  اس سے قبل بھی متعددمنصوبےبروقت  مکمل کئے ہیں۔ 

زیڈم انٹرنیشنل کے  چئیرمین  چوہدری عبد المجید کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کے ساتھ مل کر اہلیان پاکستان کو دارلحکومت اسلام آباد کی سب سے پُرکشش لوکیشن پر شاندار، پُر تعیش اور مناسب قیمت پر اپارٹمنٹس فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ سی پیک روٹ کے ساتھ منسلک ہونے کی بدولت یہ   ملک بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک پُرکشش منصوبہ ثابت ہو گا ۔فیصل ٹاؤن سی بلاک میں ملک کے نامور اداروں کے مشترکہ منصوبے میں ہمارے تکنیکی ماہرین اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد کی شاندار کثیر المنزلہ عمارت  ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے۔ 

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago