پاکستان

امریکہ اور پاکستان پانی کے بہتر انتظام وانصرام میں بہتری کیلئے کوشاں

امریکی حکومت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے پاکستان واٹر کانفرنس ۲۰۲۱ ء کا انعقاد کیا جس کا مقصد پاکستان میں پانی کے شعبے کو درپیش چیلنجوں اور پانی کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

امریکہ اور پاکستان طویل عرصے سے پانی کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ پانی کی فراہمی کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیراور انتظام و انصرام کیلئے مشترکہ سرمایہ کاری سے نئی ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں، کسانوں کی آمدن بڑھ رہی ہے، صحت اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری ہو رہی ہے اور یہ منصوبے قومی اور صوبائی سطح پر معاشی ترقی میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔

یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر جولی کوینن نے کہا کہ آج کی کانفرنس پانی کی طلب اور رسد میں بہتر توازن کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ پانی کا بہترانتظام پانی کی پیداوار میں بہتری کیلئے بنیادی شرط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی پیداوار میں بہتری کا مطلب زمین پراور زیر زمین پانی کے نظام اوروسیع تر ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر گھریلو صارفین، کسانوں اور صنعتوں کو پانی کی فراہمی میں بہتری لانا ہے۔

پالیسی سازوں، وفاقی اور صوبائی حکومتی نمائندوں، آبی وسائل کے ماہرین ،یو ایس ایڈ ،تعلیمی اور نجی شعبے سے متعلقہ شراکت داروں نے کانفرنس میں شرکت کی۔

امریکہ کی جانب سے پاکستان کومعاشی ترقی اور توانائی کے شعبے میں اعانت کے بارے میں مزید جاننے کیلئے پڑھیئے۔

www.usaid.gov/pakistan/economic-growth-agriculture

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago