پاکستان

کورونا کی صورتحال کے پیش نظر سندھ میں آٹھویں جماعت تک 15 روز کیلئے تدریسی عمل معطل

سندھ بھر میں تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے تدریسی عمل کو منگل 6 اپریل سے 21 اپریل تک کرونا کی صورتحال کے پیش نظر معطل کردیا گیا ہے۔ تاہم اس دوران آن لائن کلاسز اور ہوم ورک کے لئے واٹس اپ، ای میل یا ہفتہ میں ایک بار والدین کو اسکول آکر ہوم ورک لینے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں کرونا کی صورتحال کے پیش نظر سندھ کرونا ٹاسک فورس کی ہدایات پر سندھ بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کلاس آٹھویں تک کے فزیکل تدریس کا 15 روز کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں سندھ ٹاسک فورس برائے کرونا وائرس کی ہدایات پر گذشتہ روز محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور اس سلسلے میں ان سے مشاورت کی گئی تھی کہ اگر حکومت سمجھتی ہے اور محکمہ صحت اور دیگر کی جانب سے کرونا پھیلائو کو روکنے کے لئے ہمیں مڈل تک کے تعلیمی اداروں میں آنے والے چھوٹے بچوں میں وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے تدریسی عمل کو 15 روز کے لئے موخر کرنا پڑا تو کرسکتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ہفتہ کی شام کو وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت منعقدہ سندھ ٹاسک فورس برائے کرونا وائرس کے اجلاس میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ منگل 6 اپریل سے 21 اپریل تک تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کلاس آٹھویں تک کی تدریسی عمل کو معطل کیا جائے اور اس دوران آن لائن کلاسز، ہوم ورک کے لیے واٹس اپ، ای میل سمیت دیگر ذرائع اور اگر نہ ہوں تو والدین ہفتہ میں ایک بار اسکول جاکر اپنے بچوں کا ہوم ورک لے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات چھوٹے بچوں میں آنے والی کرونا وائرس کی تیسری لہر سے ان کو بچانے کے لئے کئے گئے ہیں۔

راحیل جنید

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

7 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

7 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

7 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

8 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

8 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

8 months ago