-Advertisement-

اے کے ڈی این اور پی ایچ سی اٹاوا کا پاکستان میں سرمایہ کاروں کی معاونت پر اتفاق

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

پاکستان ہائی کمیشن اٹاوا اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کینیڈا پاکستان میں جاری آغا خان فاؤنڈیشن کے سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کو مزید وسعت دینے،کینیڈا میں مقیم پاکستانی کاروباری افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ضروری فنی تعاون اور استعداد کاری فراہم کرنے اور پاکستان میں کرونا کی وبا پر قابو پانے میں حکومتی کوششوں کو تقویت پہنچانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

اس امر کا اظہار کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ اور کینیڈا میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے سفارتی نمائندے ڈاکٹر محمود ایبو کے درمیانی ورچوال ملاقات کے دوران کیا گیا۔ملاقات کے دوران رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام ہزہائی نس آغا خان اور ان کے بزرگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان اور قیام پاکستان میں بھر پور کردار ادا کرنے کے علاوہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی سماجی و معاشی ترقی و فلاح کے لیے بے شمار منصوبے شروع کیے اور ملکی تعمیر و ترقی میں نمایاں حصہ ڈالا۔

ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر قیادت موجودہ حکومت نے جیو پالیٹکس اور جیو سٹریٹجک انداز فکر کی نسبت جیو اکنامکس کی سوچ کو پروان چڑھایا ہے اور اسی سوچ کے مد نظر حکومت پاکستان نے ملک میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کو ترجیح دی ہے۔اس حوالے سے آغا خان فاؤنڈیشن کا عملی تجربہ،مہارت اور علم و ہنر پاکستان کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان حکومت اس تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔

ڈاکٹر محمود ایبو نے ملاقات کے دوران کہا کہ آغا خان فاؤنڈیشن نے پاکستان میں سماجی و معاشی فلاح پر مبنی کئی اور متنوع منصوبوں پر کام شروع کر رکھا ہے جنہیں آنے والے دنوں میں مزید وسعت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کرنے اور انہیں اس مقصد کے لیے ہر قسم کی فنی امداد کی فراہمی اور استعداد کاری کے لیے بھر پور کام کررہا ہے۔

رضا بشیر تارڑ نے کہا پاکستان ہائی کمیشن پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں کینیڈین پاکستانیوں کو ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اس حوالے سے ان کو درپیش مسائل کو بھر پور طریقے سے حل کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے پاکستان میں متعلقہ اداروں سے بھی بھر پور مشاورت اور امداد فراہم کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کاروبار کے لیے فضا بہت سازگار ہے اور کرونا کی وبا کے باوجود پاکستان میں صنعتی شعبے میں لگ بھگ نو فیصد شرح نمو دیکھنے میں آئی ہے جبکہ آٹو موبائل اور سیمنٹ کی صنعت میں خریداری اور ساتھ ساتھ پاکستان کی برآمدات اور بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر میں خاطر خواہ اضافہ اور اس کے نتیجے میں ملکی کرنسی میں استحکام کے باعث ملک میں کاروباری فضا بہتر ہوئی ہے اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے جس سے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کو مادر وطن میں خوراک،تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اہم خبریں

-Advertisement-
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -