پاکستان

ایمریٹس کی تاریخ ساز پرواز سے متاثرکن ویکسینیشن مہم اجاگر

ایمریٹس نے فخریہ طور پر اپنی نوعیت کی پہلی پرواز EK2021 سرانجام دی جس میں متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں کا چکر لگا کر قومی ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے پورے ملک میں شہریوں اور رہائشی افراد کو ویکسین لگوانے کی قابل ذکر پیش رفت کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں اب تک 9 ملین کے قریب ویکسینز لگوائی جاچکی ہیں۔

اس خصوصی پرواز میں شامل تمام افراد بشمول کریو اور مسافر مکمل طور پر ویکسینیٹڈ تھے جو ایوی ایشن انڈسٹری میں فضائی سفر کی ایک نئی مثال ہے۔ اس پرواز سے جہاز میں سوار 400 کے قریب ویکسینیٹڈ صارفین کا فضائی سفر اعتماد اور بھرپور دلچسپی سامنے آتی ہے۔ اس پرواز میں ایمریٹس کی جانب سے ایوی ایشن اور صحت کے شعبوں میں کام کرنے والے اداروں کے اہم حکام کا گروپ مدعو تھا۔

ایمریٹس ایئرلائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم نے کہا، “متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنے لوگوں کی حفاظت کے لئے تیزرفتاری سے ویکسینیشن ہماری قیادت کے عزم اور ویژن کا ثبوت ہے۔ اس پرواز سے ویکسینیشن پروگرام میں معاونت، بحفاظت سفرکو یقینی بنانے کے لئے گزشتہ 12 ماہ کے قوانین کے نفاذ، مسافروں کی تعداد میں اضافے اور مستقبل قریب میں فضائی سفر میں اضافے کے لئے عملی تیاریوں سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں اور خلوص کا اظہار ہوتا ہے۔ ہم گروپ کے اندر اپنے ملازمین کی ویکسینیشن کے عمل میں پیش رفت پر خوش ہیں۔”

متحدہ عرب امارات دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں اپنے شہریوں اور رہائشی افراد میں ویکسینیشن کی شرح بلند ترین ہے اور 100 افراد میں سے 90.22 کو ڈوز لگ چکی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں صحت کے حکام کی غیرمعمولی کاوش سے ملک بھر میں 9 ملین کے قریب ویکسینز لگوائی جاچکی ہے۔

اس سلسلے میں ایمریٹس گروپ نے تین ماہ سے بھی کم عرصے میں اپنی افرادی قوت کیلئے ویکسینیشن متعارف کرائی اور اس کے بعد سے اب تک اسکے متعدد ویکسینیشن سینٹرز میں ایمریٹس کے 35 ہزار سے زائد ملازمین کو کرونا ویکسینز لگ چکی ہیں۔

اس خصوصی تاریخ ساز پرواز کے تمام مسافروں کے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے۔ دبئی ایئرپورٹس پر اب تک 4 ملین کے قریب پی سی آر ٹیسٹ کرائے جاچکے ہیں۔

یہ پرواز متحدہ عرب امارات کے قومی کیپٹن احمد العبیدی کی زیرنگرانی رہی جبکہ کیپٹن رکی گارالا کو فرسٹ آفیسر رامون ویلڈے اور فلائٹ ڈیک کریو کی معاونت حاصل رہی۔ اس پرواز سے متعلق دبئی اور متحدہ عرب امارات بھر میں ایوی ایشن اداروں کے حکام ٹوئٹر پر خصوصی پیغامات بھیج رہے تھے۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago