پاکستان

سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں کاروباری شیڈول جاری کردیا

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر رمضان المبارک میں بھی دکانیں اور کاروباری سرگرمیاں 8 بجے بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن علاقوں میں کورونا وائرس کی شرح 8 فیصد سے زائد ہو گی وہاں وسیع تر لاک ڈاؤن کیا جائے اور ایمرجنسی سروسز کے سوا کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔

ملک میں کورونا سے رواں سال کی ایک روز میں سب سے زیادہ 118 اموات ہوئیں

صوبے بھر میں ہر قسم کی شادیوں کے انعقاد پر پابندی جاری رہے گی جبکہ ریسٹورنٹ میں بھی 10 بجے کے بعد باہر بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی البتہ گھر لے جا کر کھانے کی سہولت دستیاب ہو گی۔

صوبے بھر میں صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہو گی اور رمضان المبارک کے دوران بھی اس پابندی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

جمعہ اور اتوار بازار بند رکھے جائیں گے اور رمضان میں بازار جلد ہونے کی وجہ سے عملی طور پر کاروباری سرگرمیاں افطار تک ہی جاری رہیں گے۔

ہر طرح کے سیاسی، سماجی، مذہبی اجتماعات کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ سینما، تفریحی پارکس اور مزار بھی مکمل بند رہیں گے۔

ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور 16 مئی تک یہ پابندیاں جاری رہیں گی البتہ 6 مئی کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ان پابندیوں پر دوبارہ نظرثانی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری وبا کی وجہ وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور منگل کو رواں برس ایک روز میں سب سے 118 زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

سب سے پریشان کن امر یہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی صورتحال کے باوجود عوام میں وبا سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عملدرآمد کی صورتحال حوصلہ افزا نہیں۔

عوام کا رویہ دیکھتے ہوئے حکومت نے علما کرام سے اپیل کی تھی کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے کردار ادا کریں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ بیماری کا پھیلاؤ موجود ہے اور اس نوعیت کا ہے کہ اس نے ہمارے نظامِ صحت پر بہت شدید اثر ڈال رکھا ہے۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago