وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق کعبۃ اللہ کے امام الشیخ عبد الرحمٰن السدیس نے مسجد الحرام کے دیگر اماموں کے گروپ کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، گروپ کے دیگر ممبران میں شیخ شریب، شیخ سعد شتری اور شیخ صالح حمید شامل تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے امام کعبہ سے پاکستان کی ترقی اور پاکستانی عوام کی فلاح وبہود کے لیے دعا کی اپیل کی۔
وزیراعظم نے کعبہ کے امام صاحبان کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ پاکستانی عوام آپ کی بہت تعظیم کرتے ہیں اور آپ کی آمد کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق امام کعبہ نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…