پاکستان

ایمریٹس نے عریبین ٹریول مارکیٹ میں پہلی بار پریمیئم اکانومی سیٹس متعارف کرادیں

ایمریٹس نے عریبین ٹریول مارکیٹ 2021 کے لئے پہلی بار پریمیئم اکانومی نشستیں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں 16 مئی تا 19 مئی تک جاری علاقائی سطح کی صف اول کی ٹریول و ٹورزم نمائش میں ایمریٹس کی دیگر مصنوعات کے ساتھ انہیں بھی پیش کیا جارہا ہے۔ عالمی وبا کے بعد ذاتی خصوصیت کے اعتبار سے یہ ٹریول انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔

اس نمائش میں ایمریٹس اسٹینڈ 60 سے زائد ممالک کے ٹریول انڈسٹری سے منسلک افراد کو ایئرلائن کی سگنیچر پروڈکٹ کے استعمال کا موقع فراہم کرے گا اور ابھی حال ہی میں وہ اپنے بے مثال A380جہاز کی ہر کیبن کلاس کی خدمات میں وسعت لایا ہے۔ یہ ایئرلائن کی جانب سے دوران سفر مسافروں کے لئے خدمات کا معیار بڑھانے کی ایک یاد دہانی ہے۔

اس موقع پر ایمریٹس کی پریمیئم اکانومی سیٹ کو صارفین کے استعمال کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ یہ سیٹ 40 انچ تک کشادہ ہے جبکہ 19.5 انچ کی وسیع چوڑائی ہے۔ اس نشست میں آرام دہ لچک دار پوزیشن ہے اور جگہ کی کافی گنجائش کے ساتھ موڑنے کی صلاحیت ہے۔

یہ نشستیں کریم رنگ کے اینٹی اسٹین لیدر سے ڈھنکی ہوئی ہیں اور تفصیلی سلائی ہے اور بزنس کلاس کی طرح لکڑی کا پینل ہے۔ ان سب ڈیزائن میں انتہائی آرام کی فراہمی اور چھ مختلف طریقوں سے سر، ٹانگ اور پاؤں کو پرسکون انداز سے رکھنے کی سہولت ہے۔ اس نشست کے ساتھ ہی چارجنگ کے پوائنٹس، بڑی سی ڈائننگ ٹیبل اور سائیڈ کاک ٹیل ٹیبل کے ساتھ ساتھ اسٹوریج ایریا بھی ہے۔

اس نمائش میں ایمریٹس کی جانب سے فرسٹ کلاس کیبن اور بزنس کلاس میں استعمال ہونے والے بوئنگ 777-300 ای آر، بوئنگ 777کی مصنوعات سمیت A380جہاز کا آن بورڈ لاؤنج پیش کیا جارہا ہے جس میں فرسٹ کلاس شاور اسپا اور اکانومی کلاس کی نئی نشستیں اور انکی دلچسپ مصنوعات شامل ہیں۔

ایمریٹس کے اسٹینڈ پر آنے والے افراد اسکی مصنوعات موقع پر استعمال بھی کرسکیں گے جنہیں ہر بار استعمال کے بعد انہیں صاف اور سینی ٹائز کیا جارہا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایمریٹس اسٹینڈ پر ایک وقت کے دوران محدود تعداد میں افراد کی گنجائش ہوگی تاکہ سماجی فاصلے کو یقینی رکھا جاسکے۔

نمائش میں آنے والے افراد اسٹینڈ پر ٹچ اسکرین کے ذریعے 60 سیکنڈ کے انٹرایکٹو چیلنج سے بھی محظوظ ہوسکتے ہیں۔ ایمریٹس کا اسٹینڈ ہال نمبر 3 میں واقع ہے۔

اذعان زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اذعان زبیر ٹیکنالوجی کے طالبعلم اور جدید دور کی نت نئی ایجادات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ کمپویٹر سائنسز میں فرافیشنل تعلیم کے ساتھ اسمارٹ پونز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر اذعان کی کئی تحریریں بین القوامی پورٹلز پر شائع ہوئی ہیں۔ مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ اذعان زبیر امازون سے بھی منسلک ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

6 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

7 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

7 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

8 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

8 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

8 months ago