اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کے روز اپنی ویب سائٹ پر رہائشی اور تعمیراتی قرضوں کو فروغ دینے کی غرض سے خصوصی طور پر شروع کیا ہے۔ (ڈیڈی کیٹڈ لینڈنگ ) ویب پیج https://www.sbp.org.pk/hcf/index.html ،متعارف کرا دیا ہے۔ اس پیج پر مکاناتی اور تعمیراتی قرضوں، اور سستے اور کم لاگت قرضوں کے لیے حکومت کی نمائندہ مارک اپ زر اعانت اسکیم ’’ میرا پاکستان میرا گھر‘‘ کے بارے میں جامع معلومات دستیاب ہیں۔
ویب پیج میں رہائشی اور تعمیراتی قرضوں کو فروغ دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کیے گئے بعض اقدامات کے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں، جیسے گھر کے قرضوں کے محتاطیہ ضوابط (پی آرز) ، ایک اعلیٰ سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا قیام، مکاناتی اور تعمیراتی قرضوں کے لیے لازمی اہداف مختص کرنا، ترغیبات و جرمانے اور مارکیٹ کو سہولت بہم پہنچانا۔ مزید برآں، ’’میرا پاکستان میرا گھر ‘‘ کے لیے ایک وقف ویب پیجhttps://www.sbp.org.pk/MPMG/index.html بھی دستیاب ہے تا کہ ایسے ممکنہ درخواست گزاروں کو سہولت دی جائے جو مذکورہ اسکیم کے تحت مکان کے قرضوں سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ ’’میرا پاکستان میرا گھر ‘‘ ویب پیج پر اسکیم کے بارے میں جامع معلومات دی گئی ہیں جن میں اہلیت کا معیار، قرض کی مدت، قرض کی زیادہ سے زیادہ رقم، چارج کی جانے والی مارک اپ شرحیں، زیادہ سے زیادہ مطلوبہ دستاویزات کی فہرست اور حکومت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا زراعانت شامل ہیں۔ممکنہ درخواست گزار اس پیج کے ذریعے شریکِ کار بینکوں کی ویب سائٹ تک براہِ راست رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں جہاں مختلف زمروں کے تحت درخواست فارم دستیاب ہیں۔ قرضوں کی قسط وار واپسی کا ایک شیڈول اور قسطیں بتانے والا کیلکولیٹر بھی اس ویب پیج پر موجود ہے۔
بینکوں کی طرف سے ہاؤسنگ اور تعمیرات کے لیے دیے جانے والے قرضے کا ماہانہ ڈیٹا بھی اس ویب پیج پر موجود ہے۔’’میرا پاکستان میرا گھر‘‘ کے تحت ہونے والی پیش رفت بھی تازہ ترین اعدادوشمار کی صورت میں ’’میرا پاکستان میرا گھر‘‘ ویب پیج پر دستیاب ہے جس میں درخواست کردہ رقم کی مالیت، منظور شدہ رقم کی مالیت، اور جاری کردہ رقم کی مالیت کے ماہانہ اعدادوشمار بھی شامل ہیں۔
ویب پیج پر آنے والے افراد اُن حقیقی قرض گیروں کی طرف سے تصدیق بھی دیکھ سکیں گے جو ’’میرا پاکستان میرا گھر‘‘ کے تحت رعایتی ہاؤسنگ فنانس حاصل کر چکے ہیں۔ توقع ہے کہ مختص کیا گیا یہ ویب پیج وزٹرز کو ’’میرا پاکستان میرا گھر‘‘ کے تحت قرضوں تک آسان رسائی کے لیے مطلوبہ قابلِ عمل معلومات، رہنمائی، اور تعاون فراہم کر کے انہیں سہولت دے گا۔
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…