پاکستان

چینی کی قیمتیں آئندہ ماہ سے 10 روپے کم ہو جائیں گی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے چینی کی قیمتیں آئندہ ماہ سے کم ہو جائیں گی،80 روپے یا اس سے کم قیمت پر چینی فروخت کی جائے گی جس کی مانیٹرنگ حکومت کرے گی۔

رواں سیزن کے دوران گنے کی بھرپور پیدوار متوقع ہے ،ملک میں اس وقت بھی چینی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ سے کم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چینی کی قیمتوں کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کے چینی کی قیمتیں آئندہ ماہ سے کم ہونا شروع ہو جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ رواں سیزن کے دوارن گنے کی 100 ملین ٹن سے زائد پیداوار متوقع ہےجس سے اندازاً 9 ملین ٹن چینی پیدا ہو سکے گی۔

جمشید چیمہ نے کہا کہ قومی ضرورت 1۔6 ملین ٹن ہے، انہوں نے کہا کے اس سال چینی کی پیداوار ڈیڑھ سال کی ضرورت پورا کرے گی،ہم گنے کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ چینی کی قیمت بھی فکسڈ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو گنے کی قیمت ملنے کے ساتھ ساتھ شوگر ملوں اور تاجروں کو پورے منافع کی ادائیگی ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کے 80 روپے یا اس سے کم قیمت پر چینی فروخت کی جائے گی جو حکومت کے کنٹرول اور مانیٹرنگ میں ہو گی تاکہ کوئی اسے مہنگا نہ بیچ سکے ۔انہوں نے کہا کے یکم نومبر سے شوگر ملیں چلا رہے ہیں، یکم نومبر سے روزانہ کی بنیادوں پر چینی کے نرخوں میں کمی ہونا شروع ہو جائے گی۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کے ہم 90 روپے فی کلو چینی فراہم کر رہے ہیں جو انٹرنیشنل مارکیٹ سے کافی کم ہے ۔انہوں نے کہا آئندہ سال ہم عالمی مارکیٹ کے مقابلہ میں واضح فرق کے ساتھ کم قیمت پر چینی فروخت کریں گے۔

انہوں نے کہا کے حکومت اشیاء کی قیمت فروخت عوام کی قوت خرید کو دیکھتے ہوئے مقرر کریں گے،آٹے کی قیمتوں کی طرح بہت جلد چینی، گھی اور دالوں کے نرخ بھی کم ہوں گے، انہوں نے کہا کے آٹا، چینی، دالیں، گھی کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی، گھی میں بھی سبسڈی فراہم کریں گے۔

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago