پاکستان

کراچی پریس کلب میں دو روزہ ڈرائیونگ لاسنس کیمپ، عہدیداروں کا قابل ستائش اقدام

کراچی پریس کلب میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی سہولت کیلئے دو روزہ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کاانعقاد کیاگیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں ممبران اور ان کے اہل خانہ مستفید ہوئے۔ کیمپ کا انعقاد بلاشبہ کلب کے عہدیداروں کا قابل ستائش اقدام تھا۔

ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کے دوران کراچی پریس کلب کے عہدیداروں فاضل جمیلی، رضوان بھٹی نے کہا کہ اس پر آشوب دور میں جہاں صحافیوں کو قدم قدم پر مشکلات کا سامنا ہے کے پی سی کی قیادت ان مشکلات میں کمی کیلئے ہمہ تن گوش کوشاں رہتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات جاری رہیں گے جس سے صحافی برادری کیلئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔

 

دو روزہ کیمپ میں لرننگ لائسنس اور پرانے لائسنس کی تجدید کی گئی۔مجموعی طور پر 600 سے زائد ممبران اور انکے اہل خانہ نے لرننگ لائسنس بنوائے جبکہ مستقل لائسنسوں کی تجدید کروائی۔

کیمپ کے منتظم جوائنٹ سیکرٹری کے پی سی ثاقب صغیر تھے۔

کراچی پریس کلب کے صدرفاضل جمیلی اور سیکرٹری محمدرضوان بھٹی نے ڈی ایل برانچ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب آئیندہ بھی اپنے اراکین اور انکے اہل خانہ کے لئیے اس طرح کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے کوشاں رہے گا۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

بحر الکاہل میں سات روز سے لاپتہ خاندان کو امریکی کوسٹ گارڈ نے بحفاظت بازیاب کر لیا

بحر الکاہل میں سات روز قبل لاپتہ ہونے والے ایک خاندان کو امریکی کوسٹ گارڈ…

27 منٹس ago

ایران سے معاہدے کی مہلت ختم ہونے پر پوری تہذیب تباہ ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (ایجنسیاں) ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر…

32 منٹس ago

پاکستان کی عسکری قیادت کی سعودی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت

راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے زیر اہتمام 274 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی…

38 منٹس ago

ٹرمپ کی ایران کو سنگین دھمکی، تہذیب کے خاتمے اور حکومت کی تبدیلی کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک…

43 منٹس ago

پاکستان کی سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، یکجہتی کا اظہار

دفتر خارجہ نے منگل کے روز مشرقی سعودی عرب میں توانائی کی تنصیبات پر ایران…

49 منٹس ago

ایرانی صدر کا جنگ بندی سے انکار، 14 ملین رضاکاروں کی قربانی کے لیے تیاری کا دعویٰ

تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے دفاع کے…

2 گھنٹے ago