تھائی لینڈ کے سفیر چکرد کرائے چائے وونگ نے کہا ہے کہ کوڈ وباء کے باعث پاک تھائی دو طرفہ تجارت میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن مالی سال کے اختتام پر دونوں ممالک کے درمیان ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ سفارتی و تجارتی تعلقات مکمل ہونے پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے سفیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھے ماہ کے دوران دو طرفہ تجارت 800 ملئین ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔
تھائی سفیر چکرد کرائے چائے وانگ نے کہا کہ نئے سال میں تجارت ک مزید بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ایف ٹی اے پر بھی حوصلہ افزاء بات چیت ہورہی ہے۔
تھائی سفیر نے میڈیا ٹاک کے دوران پاکستان میں سیاحت کے فروغ پر بھی دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فٹبال کی دنیا بھر میں مانگ ہے اور تھائی لینڈ نے پاکستان کے اشتراک سے فٹبال میں تھائی ربڑ کا استعمال کیا ہے جس سے اس پروڈکٹ کی کوالٹی میں بہتری آئی ہے۔
تھائی لینڈ کے سفیر چکرد کرائے چائے وانگ نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بریانی، چکن تکہ اور ان کی بیٹی کو ملائی بوٹی بہت پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مہمانوں کا بڑا خیال رکھتی ہے، یہ قوم بہت ہی ملنسار ہے۔
تھائی پاک بزنس ایڈوائزر عارف سلیمان نے اس موقع پر کہا کہ تھائی لینڈ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہا ہے۔ عارف سلیمان کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ میں پاکستانی پھلوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت کیلئے موجودہ سفیر کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ سفارتی و تجارتی تعلقات مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر کیک کاٹ گیا۔
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…