کے الیکٹرک نے بین القوامی “ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس انرجی” ایوارڈ جیت لیا

توانائی کے شعبے میں بین القوامی فورم ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس انرجی ایوارڈز نے کے الیکٹرک (کے ای) کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کیٹیگری میں ”روشنی باجی ویمن ایمبیسیڈر پروگرام“ کے لیے فاتح قرار دیا ہے۔

اس ایوارڈ کو توانائی کے شعبے میں ”آسکر“ کی حیثیت حاصل ہے، جس کے 23 واں سالانہ ایوارڈ کی تقریب سوال اسٹریٹ، مین ہٹن، امریکا میں منعقد ہوئی۔

۔ 20ایوارڈ کے لیے 29 ممالک کی 190سے زائد کمپنیوں کو فائنلسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، جن میں 11 ممالک سے Chief کمپنیوں کو مختلف کیٹیگری میں ایوارڈز دیے گئے۔ کے ای کو رواں سال تین کیٹیگریز میں فائنسلٹ منتخب کیا گیا تھا، جن میں Trailblazer of the Year،Corporate Social Responsibility  Award–Diversified، Engineering Solution of the Year  شامل ہیں۔

۔1999ء سے باقائدگی کے ساتھ منعقد ہونے والے سالانہ ایوارڈ میں پہلی بار پاکستانی کمپنی فاتح بنی ہے۔

اعزاز کے الیکٹرک کو روشنی باجی پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

کے ای نے اس پروگرام کا آغاز ایک سادہ لیکن طاقتور مقصد کے تحت کیا تھاجس سے خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنایا جاسکے۔  اس مقصد کے تحت انہیں رہائشی علاقوں میں سفیر بناکر بھیجا گیا تاکہ وہاں کے مکینوں کو اپنی حفاظت، بجلی چوری کے خطرات اور توانائی کے تحفظ کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاسکے۔

کے الیکٹرک نے ان خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کے ہنر کے ساتھ اس کی دیکھ بھال کے طریقے بھی روشناس کرائے ہیں۔ مارشل آرٹس اور سیلف ڈیفنس کی تربیت کے ساتھ انہیں مختلف مہارتوں سے آراستہ بھی کیا۔ یہ خواتین پاکستان کی پہلی سند یافتہ خواتین الیکٹریشنز بھی بنیں۔ یوٹیلیٹی کی کوششوں سے ان خواتین نے ایک ایسے شعبے میں اپنی صلاحیت کے جوہر دکھائے،جس پر پہلے مردوں کی سبقت سمجھی جاتی تھی۔

پراجیکٹ نیپرا کی ‘Power with Prosperity’مہم کے تحت شروع کیا گیا اور۔ چلڈرن فار کنسرن (CFC) کے تعاون سے شروع کیے گئے اس پروگرام کو Guarantcoکے معاونت سے چلایا جارہا ہے۔

کے الیکٹرک کو مبارکباد دیتے ہوئے نیپرا کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ کے ای پاور سیکٹر میں دیگر کمپنیوں کے لیے مثال قائم کررہی ہے تاکہ وہ بھی معاشرے کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کر سکیں۔ یہ ایوارڈ کے الیکٹرک کی کوششوں کا معتبر ثبوت ہے، جو اُسے روشنی باجی پروگرام کی وجہ سے دیا گیا۔

نیپرا پاکستانی ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پر اپنے ‘Power with Prosperity’ کے فلسفے کے تحت کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اداروں  بشمول کے الیکٹرک، سے تعاون جاری رکھے گا۔

اعزاز کے حصول پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سید مونس عبداللہ علوی، جنہیں Chief Trailblazer of the Year کیٹیگری کے لیے فائنلسٹ بھی منتخب کیا گیا تھا، نے کہا ”یہ ایوارڈ نہ صرف کے الیکٹرک کے لیے بلکہ پاکستان کے پورے پاور سیکٹر کے لیے ایک تاریخی جیت ہے۔ ہم اس ایوارڈ کو ملکی پاور سیکٹر کے لیے عالمی سطح پر ترقی کی راہ پرایک سنگ میل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ جہاں تک کے الیکٹرک کا تعلق ہے، یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے عالمی سطح پر توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی بہترین کمپنیوں کا مقابلہ کیا ہے۔ ہمیں 3 مختلف کیٹیگریز میں فائنلسٹ چنا گیاجن میں سے ایک میں ہم فاتح بھی قرار پائے۔ یہ تاریخی کامیابی یقینی طور پر ہمیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد دے گی اور ہم ملک و قوم کے لیے مزید ایسے اعزازات حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔“

کے الیکٹرک کی تجربہ کار چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن آفیسر سعدیہ دادا نے اس موقع پر کہا   کہ” اس ایوارڈ نے ہمیں اپنے شعبے کی’بہترین‘  کمپنیز میں شامل کردیا ہے اور ہمارے لیے عالمی سطح پر ایسی کمپنیز سے سیکھنے اور اپنے تجربات سے انکو کو آگاہ کرنے کے لیے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور پاور سیکٹر میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کی ہماری کوششوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، جس شعبے میں خواتین کی نمائندگی بہت ہی کم تھی۔ ہم اس کامیابی پر اپنے ریگولیٹر نیپرا اور اُس کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی حوصلہ افزائی اور وژن “Power with Prosperity” کے تحت ہم معاشرے کی بہتری میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

مزید برآں یہ ایوارڈ ہماری روشنی باجیوں اور پاور سیکٹر کی تمام خواتین کے نام ہے، جو سخت محنت کر رہی ہیں اور اس صنعت کو مزید مستہکم بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

روشنی باجی اقدام اقوام متحدہ (یو این) کے 5th Sustainability Development Goal (SDG 5) کے مطابق ہے، جس کا مقصد سال 2030 تکGender Equality اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ اس پروگرام میں 40 خواتین کے پہلے گروپ کو فروری 2021 میں شامل کیا گیا اور صرف 7 ماہ میں اس گروپ نے اپنی کمیونیٹیز میں 120,000 سے زیادہ گھرانوں میں آگاہی فراہم کی۔ پہلی روشنی باجی ویمن ایمبیسیڈر پروگرام کی شاندار کامیابی پر کے الیکٹرک نے نومبر میں کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 60 خواتین پر مشتمل اپنے دوسرے گروپ کی تربیت کا بھی باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago