Categories: Newsپاکستان

طورخم بارڈر: آپریشن غضب الحق میں وقفے کے بعد افغان شہری کی میت حوالے

خیبر کے علاقے طورخم بارڈر پر زیرو پوائنٹ پر کئی روز سے پڑی افغان شہری کی لاش جمعرات کے روز مقامی قبائلی عمائدین کے وفد نے افغان حکام کے حوالے کر دی۔ یہ پیش رفت پاکستان کی جانب سے عید الفطر کے پیش نظر اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن غضب الحق میں عارضی وقفے کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے۔

لاش کی موجودگی کی اطلاع مقامی لوگوں نے سیکیورٹی حکام کو دی تھی جس کے بعد قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک وفد نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا۔ اس وفد میں ملک تاج الدین، مفتی اعجاز، شاہ خالد، قاری جہاد شاہ، قاری نظیم گل اور سعید خان شامل تھے۔

وفد کے رکن شاہ خالد نے بتایا کہ سیکیورٹی صورتحال کے باوجود وہ گزشتہ ایک ہفتے سے مقامی سیکیورٹی حکام اور افغان وفد کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکام نے 13 مارچ کو ہی تصدیق کر دی تھی کہ متوفی افغان شہری ہے جو پیشے کے اعتبار سے دیہاڑی دار مزدور تھا، تاہم باہمی مشاورت میں طوالت کے باعث لاش کی حوالگی میں تاخیر ہوئی۔

شاہ خالد کے مطابق وفد نے دونوں ممالک کے حکام پر مسلسل زور دیا کہ لاش کی بازیابی اور تدفین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جلد ممکن بنایا جائے۔ آپریشن غضب الحق میں عارضی وقفے کے بعد انہوں نے دوبارہ مقامی حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد انہیں موقع پر جانے اور لاش افغان حکام کے سپرد کرنے کی اجازت مل گئی۔

شاہ خالد نے مزید بتایا کہ لاش کافی حد تک گل سڑ چکی تھی جس کے باعث اسے تابوت میں منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انسانی ہمدردی کے تحت کی گئی ان کوششوں کے بعد لاش کو باضابطہ طور پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران: جنوری کے احتجاج میں ملوث ہونے پر تین افراد کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں حکام نے جنوری کے دوران مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے…

15 منٹس ago

علاقائی کشیدگی کے باوجود پی ایس ایل اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، پی سی بی نے تربیتی پلان جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے…

20 منٹس ago

عید الفطر: ملکی سیاسی قیادت کہاں نمازِ عید ادا کرے گی؟

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے،…

25 منٹس ago

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے یورپی ممالک اور جاپان کا تعاون کا عندیہ

برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور جاپان کے رہنماؤں نے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں…

31 منٹس ago

بحیرہ ایجیئن میں ڈوبے جہاز سے یونانی پارتھینن کا قدیم نوادرات دریافت

یونانی جزیرے کتھیرا کے ساحل پر ڈوبنے والے ایک قدیم برطانوی بحری جہاز کے ملبے…

2 گھنٹے ago

ایران سے کشیدگی کے دوران امریکا کی مشرق وسطیٰ کے لیے 16.5 ارب ڈالر کے اسلحہ سودوں کی منظوری

واشنگٹن نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کے تین…

2 گھنٹے ago